ایڈیلیڈ(نیوزڈیسک) انگلینڈ کی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر نے مردوں کے میچ میں شرکت کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک تاریخ رقم کر دی۔ ہفتے کو انہوں نے آسٹریلیا کے مردوں کی گریڈ کرکٹ میں ناردرن ڈسٹرکٹ اور پورٹ ایڈیلیڈ کے درمیان میچ میں شرکت کی۔ جنوبی آسٹریلیا میں ہونے والے اس میچ میں وہ بطور وکٹ کیپر ناردرن ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پورٹ ایڈیلیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ایڈیلیڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 177 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ میچ سے قبل ٹیلر نے کہا تھا کہ وہ نرون ہونے کے ساتھ ساتھ بہت پرجوش بھی ہیں۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی جانب سے آٹھ ٹیسٹ، 98 ایک روزہ اور 73 ٹی20 میچز کھیلنے والی سارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ بات جاننا چاہتی تھی کہ میں کرکٹ میں کہاں کھڑی ہوں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر کسی میں قابلیت ہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ انہیں صرف لڑکی نہ سمجھا جائے بلکہ وہ صرف ایک کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹرز اب پہلے سے زیادہ پروفیشنل ہو چکی ہیں لہٰذا اب بہترین خواتین کھلاڑیوں کیلئے پہلے سے زیادہ مواقع ہیں۔ پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے خواتین کے ڈومیسٹک مقابلے میں بلاشک و شبہ دنیا میں سب سے بہترین ہیں اور سارہ کا مردوں کی ٹیم میں کھیلنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔
دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نوے فیصد
-
پاکستان نے مار گرائے رافیل کی فوٹیج بھارتی افسر سے کیسے اور کتنے پیسوں میں ...
-
427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 2 رنز پر آل آؤٹ، 8 بیٹر صفر ...
-
وینا ملک سے شادی؟ گھر ساتھ خریدا، مگر انجام کچھ اور نکلا! ببرک شاہ کا ...
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گرما گرمی، ٹیلیفونک گفتگو کشیدگی میں بدل گئی
-
اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا
-
سعودی عرب میں شراب پر پابندی ہٹانے کی خبریں، حکومت نے صورتحال واضح کر ...
-
محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
-
قرض میں ڈوبی فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی
-
زلزلے کے جھٹکے’لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
سونا سستا ہو گیا
-
‘ماں میں چور نہیں ہوں’، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نوے فیصد
-
پاکستان نے مار گرائے رافیل کی فوٹیج بھارتی افسر سے کیسے اور کتنے پیسوں میں حاصل کی؟ دلچسپ حقائق سامن...
-
427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 2 رنز پر آل آؤٹ، 8 بیٹر صفر پر پویلین لوٹ گئے
-
وینا ملک سے شادی؟ گھر ساتھ خریدا، مگر انجام کچھ اور نکلا! ببرک شاہ کا انکشاف
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گرما گرمی، ٹیلیفونک گفتگو کشیدگی میں بدل گئی
-
اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا
-
سعودی عرب میں شراب پر پابندی ہٹانے کی خبریں، حکومت نے صورتحال واضح کر دی
-
محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
-
قرض میں ڈوبی فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی
-
زلزلے کے جھٹکے’لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
سونا سستا ہو گیا
-
‘ماں میں چور نہیں ہوں’، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
-
وہ کونسی عام غلطی ہے جس کے باعث جان سینا کو 2 بار کینسر کا سامنا ہوا
-
کروڑوں صارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو فوری پاسورڈز تبدیل کرنیکی ہدایات...