پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

’’دوستی کی حد یا کچھ اور؟‘‘ یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

datetime 2  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔

ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ کسی ایونٹ میں ساتھ نظر آئیں یا یشما کی بلی جوجو کے انتقال پر ہانیہ کا دل جیت لینے والا قدم، جب اس نے اپنی پالتو بلی ایشوریا دوست کو دے دی۔تاہم حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں: ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے! اس کے بعد وہ مائن کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔مداحوں نے اس منظر کو کسی فلمی سین کی طرح سراہا، مگر سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نے اس دوستی سے کچھ آگے قدم پر تنقید بھی کی۔ کچھ صارفین نے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خاص طور پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

لیکن شاید اصل دھماکا تو اس کے بعد ہوا، جب سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کرنے لگا جس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ اسکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں: مجھ سے شادی کرلو!ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں کچھ یوں دیا: لائن میں لگ! گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے، اور فی الحال وہ سنگل لائف کا خوب مزہ لے رہی ہیں۔

یہ نیا موڑ شائقین کے لیے باعثِ حیرت بھی ہے اور تفریح کا ذریعہ بھی۔ ایک طرف جہاں کچھ لوگ اسے معصوم دوستی کا اظہار قرار دے رہے ہیں، وہیں دیگر افراد کیلیے یہ اقدار اور حدود کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا: بھئی، ان سب کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے! تو کسی اور نے یشما کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا: یشما جی میں کچھ تو گڑبڑ ہےـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…