پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ مداح حیران

datetime 2  جون‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق مداحوں کو بتا کر انہیں حیران کر دیا۔اداکارہ مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اعظم خان کے ساتھ تعلق کا ذکر بھی کیا۔ا

داکارہ مریم نفیس نے کہا کہ اعظم میرے لیے بیٹے کی طرح ہے۔ میں نے خود ایک بار اس سے کہا تھا کہ تم میرے بچے جیسے ہو، اور اس دن سے وہ مجھے ماں ہی کہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعظم انہیں محبت سے منہ بولی ماں کہہ کر پکارتا ہے، اور یہ رشتہ ان کے لیے بہت خاص ہے۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ صرف ٹیم سپورٹ کرنے نہیں، بلکہ اعظم خان کے لیے خاص طور پر گرانڈ میں موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے جڑی میری جذباتی وابستگی اعظم خان کی وجہ سے ہے۔میزبان نے جب ان سے کرکٹ کے تکنیکی پہلوئوں پر بات چیت کا تذکرہ کیا، تو مریم ہنستے ہوئے بولیں، ہماری باتیں کرکٹ سے زیادہ ذاتی اور خوشگوار موضوعات پر ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…