ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزاپر پابندی عائد

datetime 30  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد کے معروف چناب کلب میں حالیہ تنازعے کے بعد ایس پی مرزا انجم کمال اور ان کی فیملی، بشمول مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، سحر مرزا اور علشبہ انجم پر کلب میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ کارروائی چناب کلب میں ممبران کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام کے تحت عمل میں لائی گئی۔چناب کلب کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس پی مرزا انجم کمال کی کلب ممبرشپ معطل کر دی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی تینوں بیٹیوں کو بھی بطور مہمان کلب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ کلب کے قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی اور کلب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔مرزا انجم کمال پر الزام ہے کہ انہوں نے 13 مئی کو چناب کلب کے ٹینس کورٹ میں ہونے والی لڑائی جھگڑے کی ویڈیو بنائی اور بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس سے کلب کی عزت و وقار کو شدید ٹھیس پہنچی۔ کلب انتظامیہ نے اس ویڈیو کو کلب رولز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ایس پی مرزا انجم کمال کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور آج کے دن تک کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ تحریری جواب جمع کرا سکیں۔

واضح رہے کہ جس لڑائی کی ویڈیو بنائی گئی، اس میں ملوث دونوں ممبران کی بھی تاحیات رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے اور ان کے کلب میں داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے وقار اور ضوابط پر سمجھوتہ نہیں کرے گی اور آئندہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، خاص طور پر جنت مرزا کی شوبز دنیا سے وابستگی کے باعث عوامی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…