پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے جے 35 اے کا خوف، بھارت کی اپنا ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانے کی تیاریاں

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین سے حاصل کردہ جدید جے 35 اے لڑاکا طیاروں کی پاکستان فضائیہ میں ممکنہ شمولیت کی خبروں کے بعد بھارتی عسکری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت نے اپنے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو فوری منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت بھارتی فضائیہ 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ مطلوبہ تعداد 42 ہے۔ جے 35 اے جیسے جدید طیاروں کی پاکستان کے فضائی بیڑے میں آمد کی اطلاعات نے بھارتی دفاعی حکام کو متحرک کر دیا ہے، اور اس نئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو ملکی سطح پر فائٹر جیٹ کی تیاری کا ہدف سونپا گیا ہے۔

اس منصوبے میں نجی و سرکاری اداروں سے پروٹوٹائپ کے لیے تجاویز طلب کی جائیں گی۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی دفاعی مجبوری کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ پاکستان کی فضائی برتری کو کسی حد تک متوازن کیا جا سکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روز تک فضائی محاذ پر شدید تناؤ رہا، جس دوران پاکستان نے جے 10 طیاروں کے ذریعے بھارتی رافیل جیٹس کا مؤثر مقابلہ کیا۔ اسی تناظر میں چین نے پاکستان کو جے 35 اے طیارے جلد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس پر 50 فیصد تک رعایت کی پیشکش بھی کی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدام حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کے ساتھ اس کے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جے 35 اے طیاروں کی پہلی کھیپ اگست 2025 میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جن کی تعداد 30 ہوگی۔ان جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کی شمولیت پاکستان کو فضائی دفاع میں نمایاں برتری دلا سکتی ہے، اور اس پیش رفت نے بھارت کو اپنی فضائی صلاحیتوں کو ازسرنو ترتیب دینے پر مجبور کر دیا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…