مکھیوں سے نجات پانے کا آسان طر یقہ 

17  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مکھیوں کی وجہ سے ہم نہ صرف بہت زیادہ تنگ ہوتے ہیں بلکہ یہ متعدد بیماریوں کے پھیلاﺅکا بھی باعث ہیں کیوں کہ ایک مکھی اپنے چھوٹے سے جسم میں 10لاکھ کے قریب بیکٹیریا رکھتی ہے۔ ان بیکٹیریا کو انسانی جسم میں منتقل کرنے کے لئے انہیں کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ صرف کھلی جگہ پر پڑے کھانے پر بیٹھ جانے سے یہ بیکٹیریا انسانی جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں اور اب گرمیوں کی آمد آمد ہے لہٰذا اپنے گھر کو مکھیوں سے ضرور نجات دلائیں۔ ان مکھیوں سے نجات کے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں۔
مکھی مار کاغذ
مارکیٹ میں مکھی مار کاغذ جسے مکھی کا فیتہ بھی کہا جاتا ہے باآسانی دستیاب ہوتا ہے، یہ کاغذ ایک خاص قسم کی خوشبو یا زہر سے رنگا ہوتا ہے جس کے جھانسے میں آکر مکھیاں خود بخود مرتی چلی جاتی ہیںلیکن زہر سے آلودہ یہ کاغذ انسانوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔مکھی مارکاغذ کی بجائے آدھا کپ مکئی کا سیرپ، ایک کپ کا چوتھائی حصہ چینی، خاکی کاغذ، قینچی اور دھاگا لیں۔ خاکی کاغذ کو دو دو انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، پھر ان ٹکڑوںکو مکئی کے سیرپ اور چینی میں ڈبو کر کسی بھی جگہ دھاگے سے باندھ کر لٹکا دیں۔
پانی کے پلاسٹک بیگ
ایک پلاسٹ بیگ لے کر اس میں پانی بھر دیں اور گھر کے مرکزی دورازے پر لٹکا دیں تو مکھیاں گھر میں داخل نہیں ہو سکیں گی جس کی دووجوہات ہیں، ایک تو مکھیوں کو اپنی آنکھوںکے مخصوص زاویہ کی وجہ سے پانی سے بھرا پلاسٹک بیگ نظر نہیں آتا اور دوسرا اگر نظر آ بھی جائے تو مکھیاں اسے جالا سمجھتی ہیں۔
سیب کا سرکہ
یہ ٹوٹکا خصوصی طور پر فروٹ فلائی کے خاتمہ کے لئے ہے لہٰذا سیب کے سرکہ کو گرم کرکے اس کا گھر میں چھڑکا? کر دیں، کیونکہ سیب کی خوشبو کے باعث مکھی خود کو روک نہیں پائے گی اور سرکہ گرم ہونے کے باعث اس کو مار دے گا۔
لونگ
بلاشبہ لونگ کی خوشبو انسانوں کو نہایت بھلی لگتی ہے لیکن مکھیوں کے لئے ایسا نہیں ہے۔ مکھیاں لونگ کی خوشبو کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹک سکتیں، لونگ کو لیموں کے ساتھ ملا کر چھڑکانا زیادہ سود مند ہے۔
ان کے علاوہ تلسی، زیتون کا تیل، کافور، یوکلپٹس کے چھڑکا? اور شہد و دودھ کے ذریعے جھانسہ دے کر مکھیوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…