جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

شہری کو ٹک ٹاک پر شیروں کی نمائش مہنگی پڑ گئی

datetime 26  مئی‬‮  2025 |

لاہور (ا ین این آئی) پنجاب وائلڈ لائف نے گجرانوالہ سے شہری کے قبضے سے غیر قانونی تحویل میں رکھے گئے دو شیر برآمد کیے ہیں، ملزم کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے شیر ضبط کر لیے گئے۔اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لقمان نامی شہری شیر کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے شہری آبادی میں گھوما رہا تھا اور ساتھ اسلحہ کی نمائش بھی کی جا رہی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خدشہ تھا کہ شیر کسی شہری پر حملہ کر سکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رینجر شیخ زاہد اقبال کی ہدایت پر سینئر وائلڈ لائف رینجر محمد عمیر کو ملزم کو تلاش کرکے کارروائی کی ہدایت کی جس پر نواحی علاقہ بٹالہ شرم سنگھ میں واقع فارم ہاس پر چھاپہ مارا جہاں سے غیرقانونی طور پر رکھے گئے دو شیر برآمد کیے گئے ہیں۔سینئر وائلڈ لائف رینجر محمد عمیر کے مطابق ملزم نے نہ ہی تو ان شیروں کو ڈکلیئر کیا ہے اور نہ ہی ان کے پاس لائسنس موجود تھا۔ فارم ہائوس پر ایک ملزم محمد اکرم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ٹک ٹاک بنانے والے ملزم لقمان عرف لوہا کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔واضح رہے کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974ء ترمیم شدہ 2025ء کے تحت بگ کیٹس کو شہری آبادیوں میں رکھنا اور ان کی نمائش جرم ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف نے بگ کیٹس کو شہری آبادیوں میں رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بگ کیٹس کے ساتھ بنائی گئی خطرناک ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…