پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عدنان صدیقی فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے؛ الوداعی پیغام بھی لکھ لیا تھا

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ جب طیارے کو شدید جھٹکے لگے تو مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ مسافر چیخ رہے تھے، ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے۔ اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

میں نے فون نکال کر ایک الوداعی پیغام لکھا جو شاید میرے جنازے پر پڑھا جاتا۔ لینڈنگ کے بعد میں نے وہ پیغام ڈیلیٹ کردیا، لیکن ہر لفظ دل سے لکھا تھا۔اداکار نے پائلٹ کی مہارت کو سراہتے ہوئے لکھا: جب جہاز لاہور کی زمین کو چھو ہی رہا تھا کہ اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہوگیا۔ کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، کیا زبردست فیصلہ، کیا حاضر دماغی!انہوں نے اپنے تجربے کو زندگی کی ایک اہم سبق قرار دیتے ہوئے لکھا: یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللہ کا کرم تھا۔ زندگی نازک ہے، مختصر ہے اور انتہائی مقدس ہے۔ اپنے پیاروں کو قریب رکھیں اور ہر لمحے کی قدر کریں۔واضح رہے کہ طوفان کے بعد 57 مسافروں نے دوبارہ سفر کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان مسافروں کو ان کے سامان کی واپسی میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…