ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پسند کی شادی کی خواہش پر چچا نے بھتیجی کو گلا دبا کرقتل کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ (این این آئی)گوجرہ کے نواحی علاقے میں پسند کی شادی کی خواہش پر چچا نے بھتیجی کواس کی والدہ کے سامنے تکیے سے گلا دبا کرقتل کردیا، والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چپ کرا دیا اور اس کی بیٹی کو خاموشی سے دفنا دیا۔پولیس کے مطابق گوجرہ میں تھانہ صدر کی حدود میں میں تین مئی کو ایف ایس سی کی طالبہ 20سالہ نمرہ کو اس کے چچا ماسٹر ارشاد اور دو کزنوں ماسٹر گلزار اور اللہ رکھا نے پسند کی شادی کی خواہش پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم ارشاد نے مقتولہ نمرہ کی والدہ کے سامنے منہ پر تکیہ رکھ کر بھیجی کو قتل کردیا۔

ملزمان نے مقتولہ نمرہ کی والدہ کو دھمکیاں دے کر چپ کروادیا اور نمرہ کی موت کو طبعی قرار دے کر دفن کر دیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ نمرہ کا پڑوسیوں نے اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگا تھا، نمرہ نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو چچا نے بیٹوں سمیت بدچلنی کا الزام لگا دیا اور قتل کیا۔پولیس کے مطابق اطلاع پر گاؤں کے سماجی کارکن نے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرائی لیکن اسے پاگل قرار دے کر درخواست واپس کردی گئی۔ایک اور سماجی کارکن کی جانب سے متعلقہ تھانے کو اس معامعلے پر درخواست دی گئی مگر پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔پبلک ریلیشنز آفیسر پولیس وقاص نے کہاکہ قتل کی کوئی رپورٹ نہیں ملی نہ ہی درخواست ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…