منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہیں

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی۔اس پابندی کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس انڈیا کی حالیہ سیریز ”دی رائلز”میں ”نواب آف دھونڈی”کے کردار کو ایک پاکستانی اداکار نے نبھا رہے ہیں۔یہ پاکستانی اداکار علی خان ہیں جو اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کر چکے ہیں اور آرٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہے ہیں۔

اداکار علی خان نے کئی بھارتی پروجیکٹس میں اپنی بھرپور مردانہ اور جاندار آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔علی خان اب نیٹ فلیکس پر ایشان کھتر کی سیریز”دی رائلز”میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں پاکستانی اداکار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ نیٹ فلیکس پر یہ سیریز 9 مئی کو ریلیز ہوئی تھی یعنی پہلگام واقعے کے دو ہفتے بعد جب کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے پوسٹرز اتارے جا رہے تھے اور یوٹیوب سے گانے حذف کیے جا رہے تھے۔تاحال بھارت میں کسی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کی فلم یا گانے کی نمائش کی اجازت نہیں بلکہ یوٹیوب سے بھی حذف کردیئے گئے۔

تاہم علی خان کی نیٹ فلیکس پر بھارتی سیریز اب بھی دکھائی جا رہی ہے اس طرح علی خان واحد پاکستانی اداکار بن گئے جنھیں بھارت میں دکھایا جا رہا ہے۔جنگ کے اس ماحول میں بھی علی خان کا کردار نیٹ فلیکس پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ناقدین بھی علی خان کے کام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ واضح رہے کہ علی خان جنید جمشید مرحوم کے کزن اور جگن کاظم کے دور کے رشتہ دار بھی ہیں وہ بھارت کے علاوہ برطانیہ میں کام کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…