کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان فضا کو ان کے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فضا علی حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں ۔ فضا نے اس شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں ہورہے تھے۔
یہ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر فضا کے لباس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ بہت سستا لباس ہے جبکہ ایک اور نے کہاکہ کم از کم ایک بڑا انر پہن لیتیں۔کچھ صارفین نے ان کے اکثر شو میں دکھائی دینے والے مذہبی رویے اور لباس کے تضاد پر بھی سوال اٹھایا، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بعد کے اس طرح کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔