پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بابا وانگا کی وہ وارننگ جوسچ ثابت ہوئی

datetime 16  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بابا وونگا، جنہیں دنیا بھر میں ان کی حیران کن پیشگوئیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، نے برسوں پہلے ایک ایسی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خبردار کیا تھا جو آج “اسمارٹ فونز” کی شکل میں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ آنے والے وقتوں میں انسان چھوٹے برقی آلات پر اس قدر انحصار کرنے لگیں گے کہ یہ طرزِ زندگی آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ بن جائے گا۔

بابا وونگا کا کہنا تھا کہ انسانوں کی سہولت کے لیے تیار کی جانے والی یہی ٹیکنالوجی بعد ازاں ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جائے گی، کیونکہ یہ نہ صرف انسانی رویوں بلکہ ذہنی صحت پر بھی گہرے اثرات ڈالے گی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی یہ پیشن گوئی حقیقت کا روپ دھارتی دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت کے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، تقریباً 24 فیصد بچے سونے سے قبل اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، جو ان کی نیند، ذہنی سکون اور تعلیم پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ رات کے وقت موبائل استعمال کرنے کی عادت بچوں میں نیند کی خرابی، توجہ کی کمی، اور تعلیمی کارکردگی میں گراوٹ کا سبب بن رہی ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے حد سے زیادہ استعمال کے باعث بچوں میں بے چینی، ڈپریشن اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ لمبے وقت تک اسکرین دیکھنے سے نہ صرف جسمانی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ بچوں کی جذباتی اور سماجی نشوونما پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، مسلسل موبائل فون استعمال کرنے والے بچوں کی یادداشت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جبکہ طویل اسکرین ٹائم علمی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ یوں بابا وونگا کی پیشگوئی بتدریج سچ ثابت ہو رہی ہے، اور جدید ٹیکنالوجی سے جڑی سہولتیں اب انسانی صحت اور رویے کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکی ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…