ممبئی(نیوز ڈیسک) مہاراشٹر کے 43 ہزار میں سے 14 ہزار دیہات کو قحط زدہ قرار دے دیا گیا جس کا مطلب ہے کہ ریاست کا 34 فیصد حصہ قحط سے متاثرہ ہے۔ میراٹھ واڑا کا علاقہ قحط سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ جب ریاست میں قحط کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ریاست کے وزیر خزانہ نے بتایا فصلوں میں نقصان کے پیش نظر اس برس وقت سے پہلے ہی قحط کی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس سے بہتر انتظامات کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے لئے اب تک 922 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں