اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گیتاشادی شدہ اورایک بچے کی ماں ہے،اہلِ خانہ کادعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لدھیانا(نیوز ڈیسک)قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کے بارے میں اس کی ماں کا کہنا ہے کہ گیتا نہ صرف شادی شدہ ہے بلکہ اس کا ایک بیٹا بھی ہے، جبکہ اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ گیتا کا اصل نام ہرا ہے۔بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانا میں مقیم گیتا کی ماں دیوی کا کہنا ہے کہ جس وقت گیتا لاپتا ہوئی تھی ، اس وقت اس کی عمر 17 یا 18 برس تھی اور انہوں نے اس بارے میں پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔دیوی نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں گیتا ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے جس کے حوالے سے انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گیتا اور اس کے بیٹے کی تصویر ہے اور جب گیتا لاپتہ ہوئی تھی تو اس کے بیٹے کی عمر تین یا چار ماہ کی تھی اور اس وقت وہ دس برس کا ہوچکا ہے۔ادھر گیتا کے بھائی ونود کمار نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بہن کا اصل نام ہراہے اور وہ دس برس پہلے لاپتا ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…