اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ترکی نے ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو مار گرایا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترک فوج نے شامی سرحد کے قریب ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ ترک فوجی ذرائع کے مطابق بغیر پائلٹ کے اس طیارے کو کیلس نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی یہ طیارہ ترک فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسے تین مرتبہ خبردار کیا گیا۔ تاہم وارننگ کی پروا نہ کرنے کے بعد اس کو گرایا گیا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ روسی طیارہ تھا۔ لیکن روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے تمام طیارے بحفاظت شام میں اپنے اڈے پر واپس آچکے ہیں اور ترکی کی طرف سے طیارہ تباہ کرنے کے اعلان کے بعد اس کے ڈرونز بھی “منصوبے کے مطابق” سرگرم ہیں۔ترکی اس سے قبل بھی شام کی چار سالہ خانہ جنگی کے دوران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شام کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ حال ہی میں ترکی نے دو مرتبہ یہ شکایت کی تھی کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ماسکو نے دو ہفتے قبل ہی شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت سے برسرپیکار عناصر کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…