اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک، اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

datetime 10  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) زمینی اور فضائی محاذ پر دشمن کو مؤثر جواب دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے سائبر جنگ میں بھی بھارت کو ہدف بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی ہیکرز نے حالیہ دنوں میں متعدد اہم بھارتی ویب سائٹس کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہیک کی جانے والی ویب سائٹس میں “آسام رائفلز”، “بھارتی محکمہ توانائی” اور “انڈین ڈیفنس پروڈکشن” شامل ہیں، جن میں موجود حساس معلومات کو نہ صرف چوری کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ ڈیٹا کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش بھی کر دیا گیا ہے۔

ہیک شدہ ویب سائٹس پر پیغامات درج کیے گئے جن میں لکھا گیا: “بھارت دہشتگردی کا گڑھ ہے” اور “انڈین دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت”۔ یہ پیغامات سائبر حملے کی شدت اور اس کے پیچھے موجود مقصد کو واضح کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی سائبر ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی پر بڑا حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ اس حملے کے دوران نہ صرف بجلی بند ہوئی بلکہ کمپنی کے تمام کمرشل و گھریلو میٹرز کا ریکارڈ بھی حذف کر دیا گیا تھا۔

پاکستانی سائبر ایکسپرٹس کی یہ کارروائیاں دشمن کو واضح پیغام دے رہی ہیں کہ پاکستان نہ صرف زمینی و فضائی دفاع میں مضبوط ہے بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…