بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

datetime 9  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ دو جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے بجٹ میں درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کھولنے پر بھی زور دیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق نئی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے،850 سی سی یا چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیاں شامل ہیں۔ امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 5 سے 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت درآمدی گاڑیوں پر 50 سے 100 فیصد تک ڈیوٹی عائد ہے، استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی نسبتا زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے پر غور ہے، اس کے بعد بتدریج 10 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کھولنے کی تجویز ہے۔ نئی پانچ سالہ انرجی وہیکل پالیسی کے تحت ای وہیکلز کو فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…