اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مغربی کنارے کے فلسطینی شہر نابلوس میں مشتعل افراد نے ’حضرت یوسف کے مزار‘ کو آگ لگا دی،کشیدگی میں اضافہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم/ مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)مغربی کنارے کے فلسطینی شہر نابلوس میں ’حضرت یوسف کے مزار‘ کو جزوی طور پر آگ لگا دی گئی جس کے بعدکشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نابلوس کے قصبے میں پیش آیا۔درجنوں مظاہرین نے حضرت یوسف سے منسوب اس مقام پر پیٹرول بم پھینکے جس سے اس میں آگ لگ گئی۔فلسطینی فائربریگیڈ کے عملے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ تو بجھا دی لیکن اس وقت تک عبادت گاہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل پیٹر لرنر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ کارروائی عبادت کے بنیادی حق کے خلاف کیا جانے والا دانستہ حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا ’اسرائیلی سکیورٹی فورسز ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی اور اس مقام کو بحال کیا جائے گا۔‘اس عبادت گاہ کو اس سے پہلے بھی نشانہ بنایا گیا تھا، گذشتہ برس یہاں آتشزدگی ہوئی جبکہ 2000 میں بھی اسے تباہ کیا گیا تھا۔ یہودی روایات کے مطابق یہ مزار حضرت یوسف کا ہے، جن کا ذکر انجیل میں بھی ملتا ہے۔ حضرت یوسف کا پیغمبر کے طور پر ذکر ایک سے زائد الہامی مذاہب میں ملتا ہے اور مذہبی طور پر وہ یہودیوں کے ساتھ ساتھ مسیحیوں اور مسلمانوں کے لیے بھی انتہائی قابل احترام ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…