بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی تعریف، بھارت نے سکھ گلوکارہ کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگادی

datetime 2  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پھیلنے والی الجھن نے شدت اختیار کر لی ہے، اور اسی بوکھلاہٹ کے عالم میں بھارت نے ایک سکھ گلوکارہ کے کئی سال پرانے گانے پر بھی قدغن لگا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت نے معروف سکھ گلوکارہ زارا گل کے پانچ سال قبل جاری ہونے والے نغمے پر اس لیے پابندی عائد کر دی ہے کہ اس میں پاکستان کی سرزمین کے لیے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ گانے میں گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان کی خوبصورتی کا ذکر کیا بلکہ سکھ مت کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے پاکستان سے تعلق اور کرتار پور جیسے مقدس مقامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔

میوزک ویڈیو میں کرتارپور راہداری کے مناظر سمیت پاکستان کے دیگر روحانی اور سیاحتی مقامات کی جھلکیاں بھی شامل تھیں، جو بھارتی حکومت کو ناگوار گزریں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے اس گانے کو یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے ہٹانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت پاکستانی نیوز چینلز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پہلگام واقعے کی اصل تصویر دکھانے پر قدغن لگا چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ پابندیاں نہ صرف آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اپنے ہی شہریوں پر سختی کی علامت بھی ہیں، جو پاکستان سے محبت یا سچ بیان کرنے کی ہمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…