اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران 6 سکھ شہری جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کا ایک قافلہ سرحدی علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہا تھا، جو کہ پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے تناظر میں کیا جا رہا تھا۔
نجی چینل “آج نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ فوجی قافلے کی ایک گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ نشہ کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ دلخراش حادثہ پیش آیا اور 6 بے گناہ سکھ شہریوں کی جان چلی گئی۔
واقعے نے مقامی آبادی میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔