انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی سے متصل ملک کی سرحد پر محافظوں کی فائرنگ سے ایک افغان تارک وطن ہلاک ہو گیا ہے۔بی این آر ریڈیو سٹشین کے مطابق ہلاک ہونے والا افغان باشندہ ان 48 افراد میں ایک سے تھا جو ترکی کے راستے بلغاریہ میں داخل ہو رہے تھے۔ یہ واقعہ جنوب مشرقی سرحد کے قریب پیش آیا۔اس واقعے کے بعد بلغاریہ وزارتِ داخلہ جمعے کو ایک بریفنگ کا انعقاد کر رہی ہے۔بلغاریہ کے میڈیا اداروں کے مطابق شخص کو سرحدی محافظوں نے گولی ماری اور یہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ادھر یورپی یونین کے اجلاس میں موجود بلغاریہ کے وزیرِ اعظم بوئکو بوریسوو اس خبر کے ملنے کے بعد اجلاس سے اٹھ گئے۔ اجلاس میں یورپی یونین میں داخل ہونے والے تارکینِ وطن کے بحران پر بات چیت کی جا رہی تھی۔