بوجا(نیوزڈیسک)شمال مشرقی شہر میدوگری میں مسجد میں ہونے والے دوبم دھماکوں میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری کی مسجد میں اس وقت یکے بعد دیگر 2 خودکش دھماکے ہوئے جب نماز کی ادائیگی جاری تھی .دھماکوں کی شدت اس قدر تھی کہ انسانی اعضا دور دور تک پھیل گئے اور قریبی علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پرجمع ہوگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں دھماکوں کے فوری بعد 42 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے . کئی زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ایمرجنسی حکام نے بتای اکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد بھگدڑ مچنے کی صورت میں مسجد میں ہی نصب دوسرا دھماکا ہوگیا۔واضح ر ہے کہ نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سر گرم ہے تاہم خود کش دھماکوں کی ذمہ داری تا حال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔