گروزنی(نیوزڈیسک)نیم خودمختار روسی مسلم ریاست چیچنیا کے حکام نے معاشرے میں اسلامی اور مشرقی شرم و حیا کو فروغ دینے کے لیے شادی کی متعدد جدید رسومات پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے تاہم ابھی اس سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری نہیں کیے گئے۔چیچن حکام کے نزدیک شادی کی تقریب باوقار اور مناسب اسی صورت قرار دیا جاسکتا ہے، جب اس میں فائرنگ نہ ہو، ڈانس فلور پر مرد اور خواتین ایک دوسرے سے فاصلے پر ہوں اور دلہن کیک نہ کاٹے۔یہ سفارشات گزشتہ ماہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے ثقافتی امور کے دفتر کی طرف سے پیش کی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کے لیے ضروری ہیں تاہم حکام کو اس ضمن میں قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ان سفارشات کو اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ اور سابق صدر کے صاحبزادے رمضان قدیروف تیزی سے اپنے معاشرے کو قدامت پسند اسلامی روایات کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چیچنیا میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نوجوان نسل تیزی سے لبرل یا آزاد خیال ہوتی دکھائی دی ہے۔گروزنی کے ثقافتی دفتر کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ چیچنیا کے نوجوانوں نے قدامت پسند روایات کو نظر انداز کرتے ہوئے جدید طریقہ زندگی اپنانا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا، میں غیر اخلاقی رویہ نہیں دیکھنا چاہتا، میں ایک ڈریس کوڈ دیکھنا چاہتا ہوں۔ ان سفارشات کے ضمن میں ایک مقامی ویڈنگ پلاننگ ایجنسی کے مالک زبیر بیراکوف کا کہنا ہے کہ چیچنیا میں ریستورانوں اور شادی ہال کے منتظمین نئے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے شہریوں کے ساتھ تقریب سے پہلے ہی اس بارے میں بات چیت کر لیا کریں گے کہ شادی کی تقریب میں کس طرح کی رسوم شامل ہوں گی اور میزبان اور مہمانوں کا رویہ کیسا ہوگا۔
اگر شادی کی تقریب کے دوران ڈانس فلور پر مہمانوں نے کوئی ناشائستہ حرکت کی یا تہذیب و وقار کا پاس نہ رکھا تو شادی ہال یا گارڈن کے منتظمین اس وقت تک موسیقی بند رکھیں گے جب تک ڈانس فلور پر ہر کوئی باوقار انداز اختیار نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ قفقازی ثقافت میں روایتی طور پر شادی کے فریقین کے تمام لوگ بندوقوں سے فائر کر کے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا کرتے ہیں۔ تاہم اب اسے معیوب سمجھا جانے لگا ہے۔
شادی کی تقاریب میں اسلامی شرم وحیااورآداب کومد نظررکھا جائے،چیچن حکام
16
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں