پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کابھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے فیصلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 898 لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو گئی۔پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچے گی، اس پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں، نارمل حالات کے دوران پی آئی اے کی ملائیشیا کی پروازیں بھارتی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے پہنچتی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ٹکٹس بھی مہنگے ہو گئے ہیں، بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا، جس سے پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن درکار ہوگا۔فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے ایندھن لاگت اور آپریشنل پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا، جس کے باعث بھارت سے وسطی ایشیا، مغربی یورپ، مغربی ایشیا، برطانیہ اور امریکا جانے والی پروازیں متاثر ہیں۔بھارتی فضائی کمپنیوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…