منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’’ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ‘‘ قرار

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی ’’دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔
ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو دیکھ کر عمر رسیدہ محسوس کرتی ہیں، تاہم اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔انہوں نے اپنی جوانی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت صرف جسمانی خوبصورتی کو اہمیت دی جاتی تھی، لیکن اب وہ صحت، ذہنی سکون اور زندگی کے معیار کو زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔یاد رہے کہ ڈیمی مور کو 2025 میں ان کی فلم The Substance میں بہترین اداکاری پر خوب سَراہا گیا تھا۔ انہوں نے SAG ایوارڈ، گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس سمیت کئی اعزازات حاصل کیے، جبکہ انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…