لاہور (این این آئی) معروف ٹک ٹاکر و میزبان سجل ملک نے مبینہ نازیبا ویڈیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ویڈیوز کے وائرل ہونے پر شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوں، میڈیا سے درخواست ہے جعلی ویڈیوز میرے نام سے منسوب نہ کی جائیں، خبر شائع کرنے سے قبل تصدیق کی جائے۔ این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز میری نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان جعلی ویڈیوز کے باعث میں شدید پریشانی کا شکار ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے میں ایف آئی اے میں بھی درخواست دے چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ویڈیوز سے متعلق خبریں شائع کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ جعلی ویڈیوزمیرے نام سے منسوب نہ کی جائیں، خبر شائع کرنے سے قبل اس کی تصدیق کی جائے۔