جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ فرار ہونے والے بیٹے کو والد نے عاق کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان اپنی منگیتر کی ماں کے ساتھ گھر سے فرار ہو گیا، جس پر اس کے والد نے اسے خاندان سے عاق کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، 24 سالہ راہول نامی نوجوان گھر سے شیروانی خریدنے کے بہانے نکلا لیکن پھر لوٹ کر نہیں آیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ اپنی ہونے والی ساس، جو عمر میں اس سے دس سال بڑی ہے، کے ساتھ غائب ہو چکا ہے۔

راہول کے والد نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے خاندان کی عزت خاک میں ملا دی ہے، اور اب وہ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ راہول جاتے ہوئے گھر سے زیورات اور نقد رقم بھی لے گیا ہے۔نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق، دلہن کے والد جتیندر کمار نے انکشاف کیا کہ راہول اس سے قبل بھی دو مختلف خواتین کے ساتھ فرار ہو چکا ہے، تاہم ہر بار واپس آ گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی 16 اپریل کو ہونا طے تھی، مگر اپنی اہلیہ کے اس اقدام سے ان کا پورا خاندان صدمے سے دوچار ہو گیا ہے۔شادی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے، جن میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی شامل تھی، جو اب لاپتہ ہیں۔

اہل خانہ نے واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کروا دی ہے اور جوڑے کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا میں دونوں کو اتراکھنڈ اور پھر گجرات میں دیکھا گیا، تاہم وہ گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔

اب اطلاع ہے کہ یہ جوڑا بہار میں موجود ہے اور ایک پولیس ٹیم کو وہاں روانہ کر دیا گیا ہے۔علی گڑھ کے ڈی ایس پی مہیش کمار کے مطابق، راہول کے رشتہ داروں اور دوستوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ راہول کے بہنوئی نے اس فرار میں مدد فراہم کی، لیکن اس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔راہول کے والد نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے ان کے بیٹے پر جادو کا اثر ڈالا ہے، اور اس کے جسم پر تعویذ باندھے گئے تھے۔ پولیس کو دونوں کے موبائل فون بند ملے ہیں، جس سے ان کی تلاش میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…