منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فواد خان نے بالی ووڈ کی فلم ابیر گلال کیلئے کتنا معاوضہ لیا ہے؟

datetime 16  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ تقریباً نو برس بعد وہ بالی ووڈ اسکرین پر اپنی واپسی کر رہے ہیں۔

فواد خان کی نئی فلم کا نام ‘ابیر گلال’ ہے، جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا پہلا رومانوی نغمہ ’عشق خدایا‘ ریلیز کیا گیا ہے، جسے مشہور گلوکار عریجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے۔ یہ گیت ریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ فواد خان کو آخری مرتبہ 2016 کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اب وہ ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ دکھانے جا رہے ہیں، اور اس فلم کی وجہ سے دوبارہ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان کو اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے تک کا معقول معاوضہ دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان میں وہ ہر ٹی وی ڈرامے کی قسط کے لیے تقریباً 15 سے 20 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

فلم کی ہیروئن وانی کپور کا معاوضہ بھی خبروں میں ہے، جسے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔

‘ابیر گلال’ کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے اور فلم کی شوٹنگ لندن کے دلکش مقامات پر مکمل کی گئی ہے۔ فلم 9 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…