منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، اداکارہ کی بہن کا انکشاف

datetime 16  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ماضی کے دو بڑے نام، کشور کمار اور مدھو بالا کی نجی زندگی کے دردناک پہلو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی بہن کو بیماری کے دنوں میں شوہر کشور کمار کی طرف سے مکمل تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشور کمار نے مدھو بالا کا خیال رکھنے کے بجائے انہیں اکیلا چھوڑ دیا تھا۔

مدھو بالا، جنہیں فلمی دنیا میں ’ٹریجڈی کوئین‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، نے اداکار دلیپ کمار سے تعلق ختم ہونے کے بعد کشور کمار سے شادی کی۔ اس وقت مدھو بالا دل کی ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہو چکی تھیں اور ڈاکٹروں نے پیش گوئی کی تھی کہ ان کے پاس صرف دو سال کی زندگی باقی ہے۔

مدھر بھوشن کے مطابق، کشور کمار مدھو بالا کو علاج کے لیے لندن ضرور لے گئے، لیکن جب وہاں کے ڈاکٹروں نے امید چھوڑ دی تو وہ انہیں واپس لا کر اپنے میکے میں چھوڑ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشور نے یہ کہہ کر خود کو علیحدہ کر لیا کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف ہیں اور دیکھ بھال کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔

بعد ازاں کشور کمار نے مدھو بالا کے لیے ممبئی کے کارٹر روڈ پر ایک فلیٹ کا بندوبست کیا، جہاں وہ تنہا زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئیں۔ مدھر بھوشن کا کہنا تھا کہ کشور کمار مہینوں تک نہ آتے اور ان سے رابطہ بھی کم ہی رکھتے تھے، اکثر فون بھی بند ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کشور کمار بہن کو تسلی دینے کے بجائے کہتے تھے، “اگر میں روز آؤں گا تو تم مجھے دیکھ کر روؤ گی، اور یہ تمہارے دل کے لیے نقصان دہ ہوگا۔”

مدھر بھوشن نے بتایا کہ اگرچہ ڈاکٹروں نے صرف دو سال کی زندگی کا کہا تھا، لیکن مدھو بالا کی مضبوط قوتِ ارادی نے انہیں مزید نو سال جینے کا حوصلہ دیا۔ افسوس کہ وہ 1969 میں صرف 36 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…