جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان

datetime 14  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی اخراجات میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت مالی سال 2025-26ء میں دفاعی بجٹ 2ہزار 281ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں دفاعی اخراجات میں 7.49فیصد اضافہ متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25ء کیلئے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ 1ہزار 858ارب 80کروڑ روپے سے 14.16فیصد زیادہ تھا۔رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 263ارب 20کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا، جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے مزید 159ارب روپے اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑھتے سیکیورٹی چیلنجز، تنخواہوں اور الائونسز میں ممکنہ اضافے، اور جدید عسکری سازوسامان کی خریداری کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26ء کا وفاقی بجٹ آئندہ چند ماہ میں پیش کیا جائے گا جس میں دفاعی اخراجات کے ساتھ دیگر اہم شعبوں کے بجٹ تخمینے بھی شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…