کراچی (این این آئی)پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ ریلیز کیلئے تیار ہوگی۔سیریز میں مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار احد رضا میر اور اقرا عزیز جلوہ گر ہوں گے، جو ہیرو سکندر اور ہیروئن لیزا کے کردار ادا کر رہے ہیں۔
سیریز پاکستان کی شوبز انڈسٹری کیلئے اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ڈرامے کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اوریجنل کنٹینٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے مرکزی کرداروں کیلئے احد اور اقرا عزیز کو ناپسند کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کیلئے بہتر کاسٹنگ کی جاسکتی تھی۔