جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں پیٹ میں غبارے ڈال کر وزن گھٹانے کے علاج کی منظوری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکا میں فوری طورپر وزن گھٹانے کے ایک اہم اور عجیب طریقہ علاج کی منظوری دیدی گئی ہے جس میں پیٹ میں غبارے ڈال کر وزن کم کیا جائے گا۔
ماہرین نے یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے تجویز کیا ہے جن کا موٹاپا ان کی جان کے درپے ہو اور انہیں فوری طور پر وزن کم کرنا ہو اور اسے گیسٹرک بائی پاس سرجری کہا جاسکتا ہے لیکن اس عمل کو ”ری شیپ“ کا نام دیا گیا ہے جسے انجام دینے میں 10 سے 15 منٹ لگتے ہیں اور حلق کے ذریعے دوغبارے معدے میں ڈال کر انہیں پھلادیا جاتا ہے۔ اسٹینفرڈ یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر جان مارٹن کے مطابق پھولے ہوئے غباروں کی وجہ سے مریض کم کھاتا ہے اور کچھ عرصے میں 60 سے 70 پونڈ وزن کم کرلیتا ہے جسے اب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ کمپنی نے استعمال کے لیے منظور کرلیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کئی مریضوں نے پہلے 6 ماہ میں اپنے جسم کا 10 فیصد تک وزن کم کیا ہے اور اس کے بعد غبارے کو معدے سے واپس کھینچ کر نکال لیا گیا جسے اینڈوسکوپی جیسے ا?لے سے منہ کے ذریعے پیٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ ان غباروں کی شکل باڈی بلڈنگ کے ڈمبیل کی طرح ہے لیکن اس پر 6 سے 8 ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…