جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمام فریقین طالبان سے بات کریں ،باراک اوبامہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سمیت تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے بات کریں ۔ان کے بقول پاکستانی وزیراعظم سے افغانستان کے مسئلہ پر بات ہوگی ۔ منصوبے کے مطابق رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کو ساڑھے 5 ہزار تک لایا جانا تھا ، تاہم صدر اوبامہ نے اپنے پرانے منصوبے کو تبدیل کرتے ہوئے 9 ہزار 800 فوجیوں کو فی الحال افغانستان میں تعینات رکھنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امریکی فوجیوں کی تعداد کو فی الحال کم نہ کرنا ، طویل المدتی کامیابی کیلئے ضروری ہے ، افغان فورسز نے کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ تاہم ابھی وہ اس حد تک مضبوط نہیںجتنے حالات متقاضی ہیں ۔اوبامہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج انسداد ، دہشتگردی اور افغان فورسز کی تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں گی تاہم مذاکرات افغانستان میں امن کا واحد حل ہے ۔ اوبامہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں پر دباﺅ آنے کے بعد وہ افغانستان بھاگ آئے ہیں ، افغانستان کو دہشتگردوں کی جنت نہیں بننے دینگے ۔ ان کے مطابق افغان فورسز نے اتحادی افواج کے ساتھ قندوز سے طالبان کا نکالا ، مستقبل میں بھی افغان فورسز کی مدد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ 2016 ءتک 5500 امریکی فوجی جلال آباد اور قندہار میں تعینات رہیں گے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…