اسلام آباد(این این آئی)سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ ایک سال میں تین بار سابق ہوچکا ہوں،اللہ نہ کرے کہ علی امین سے کرسی چھینی جائے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکے ہیں،جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں،پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انھیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔ علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہاکہ پارٹی کیلئے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کہ اس شخص سے کرسی چھینی جائے۔انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں،ان کا قصور ہمیشہ یہی رہے گا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔