جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصطفی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کی 5 کروڑ 85 لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی دو کرپٹو کرنسی کی مائننگ مشینیں بھی برآمد کی گئی تھیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالرز کا ڈیجیٹل اکانٹ ہولڈر ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…