اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی،اسلامی نظریاتی کونسل میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث پر مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر بریفنگ دی گئی، ارکان کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے گئے، بحث اور سوال و جواب کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔
ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہے اور اس کی کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کے ساتھ اسے جائز قرار دیا جبکہ دیگر مکاتبِ فکر نے معاملے پر مہلت مانگ لی۔