اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیاں صرف تین نہیں بلکہ آٹھ روز کی ہوں گی، جس سے ان کی خوشیاں مزید بڑھ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق، سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سرکاری ملازمین کو 29 مارچ سے 6 اپریل تک مسلسل چھٹیاں میسر آئیں گی، صرف 3 اپریل کو کام کرنا ہوگا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ اس سے پہلے 29 اور 30 مارچ ہفتہ اور اتوار کی عام چھٹیاں ہونے کی وجہ سے مسلسل تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا۔ مزید برآں، 4 اپریل کو باضابطہ عام تعطیل دی گئی ہے، جس کے بعد 5 اور 6 اپریل کو ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔ یوں، تمام سرکاری دفاتر 7 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ ’نشانِ پاکستان’ سے نوازا گیا۔ ان کی بیٹی صنم بھٹو نے اتوار کے روز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔