جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بہت غربت دیکھی، کھانے کیلئے دال میں زیادہ پانی ملاتے تھے، شاہ رخ خان

datetime 26  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔

اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جائوں گا۔سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام تک پہنچ سکتا ہے تو پھر کچھ بھی ممکن ہے۔اداکار نے کہا کہ بچپن کا دور سب سے اچھا ہوتا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو سوچتا تھا کہ کب بڑا ہوگا اور آج جب بڑا ہوگیا ہوں تو کہتا ہوں کاش بچپن واپس لوٹ آئے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے والد اور والدہ کی تعلق پشاور سے تھا اور دونوں کا جلد ہی انتقال ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…