جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

25سے 28مارچ کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

datetime 25  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (منگل )25سے 27مارچ کے دوران ملک بھر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 25سے 28مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 25سے 27مارچ کے دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بادل برسیں گے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بھکر اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 25اور 26مارچ کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…