اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امانت میں خیانت، اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے سنگین الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔اسود ہارون کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھے ایک فارم ہاس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد اداکارہ نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں اور پولیس کو جلد از جلد گرفتاری عمل میں لا کر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تاحال اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…