ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹان میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ2سال قبل وقاص سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی وقاص کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے، شوہروقاص اکثرمارپیٹ اورتشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ شوہروقاص کے دوسری خواتین سے تعلقات بھی تھے۔14 مارچ کو شوہروقاص رات دیرتک گھرنہیں آیا توآمنہ نامی لڑکی کے نمبرپرکال کی تو فون وقاص نے اٹھایا اورطیش میں آکرمغلظات بکیں۔ وقاص رات 11 بج کر45 پرگھرآیا اور مجھ پرتشدد کیا اورپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔متاثرہ خاتون کے بھائی محمد جمال نے بتایا کہ بہن کے شوہر نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر مقدمہ درج کرایا تو بہت پچھتا گے۔

انہوں نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ 14 مارچ کو پیش آیا اور 16 مارچ کو مقدمہدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نیمقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی تھی، جس نے منگل کی صبح عظیم پورہ کیعلاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شوہروقاص کوگرفتارکرلیا۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتارملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔ ملزم وقاص کی دوسری خواتین سے دوستی تھی، اور منع کرنے پرملزم وقاص نے اپنی بیوی پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…