اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں اسلام آباد میں F-11 مرکز میں کال سنٹر پر چھاپہ پڑا تھا جس دوران کئی پاکستانی لڑکے لڑکیوں کی گرفتاری کی اطلاعات تھیں اور یہ بھی پتہ چلا تھا کہ کال سنٹر کا چینی مالک موقع سے گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اب اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ریڈ اٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ ” جو لوگ آئی ٹی یا کال سینٹر کے کاروبار میں ہیں، انہیں اب تک معلوم ہو چکا ہو گا کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے چینیوں کے ذریعے چلائے جانے والے ایک بہت بڑے کال سینٹر پر چھاپہ مارا تھا، وہاں درجنوں مزدور مرد اور خواتین گرفتار ہوئے لیکن چینی مالک فرار ہو گیا”۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ” اس کال سنٹر میں کام کرنے والے لوگ الگ کہانی سناتے ہیں کہ چینی مالکان شالیمار تھانے کے عملے کو کروڑوں س روپے ادا کر رہے تھے، جب ایف آئی اے کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے بھی ان سے رشوت مانگی لیکن ایف آئی اے اور چینی مالکان کے درمیان بات چیت کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد چھاپہ مارا گیا”۔