جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ابراہیم علی خان پاکستانی صارف کو دھمکیاں دینے لگے

datetime 17  مارچ‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ایک پاکستانی صارف پر شدید غصہ کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دی ہیں۔ابراہیم علی خان جو حال ہی میں فلم نادانیاں سے اپنے کریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر بہت زیادہ حساس نظر آئے۔ خاص طور پر، جب ایک پاکستانی نقاد تیمور اقبال نے ان کی اداکاری اور ان کی ناک پر طنز کیا، تو ابراہیم نے غصے میں آ کر نقاد کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج دیے۔پاکستانی صارف تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم نادانیاں پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ناک پر طنز کیا۔صارف کی تنقید پر ابراہیم نے براہ راست پیغام کرتے ہوئے لکھا تمہارا نام میرے بھائی تیمور کی طرح ہے، لیکن تمہارے پاس اس کا چہرہ نہیں۔ تم بدصورت اور کچرے کے ڈھیر کی طرح ہو۔

اگر میں تمہیں سڑک پر دیکھوں گا، تو تمہاری حالت اور بھی خراب کر دوں گا۔ تم چلتے پھرتے گندگی کے ڈھیر ہو۔پاکستانی صارف تیمور نے ابراہیم کے اس پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، یہ ہوئی نا بات! یہی وہ شخص ہے جسے میں فلم میں دیکھنا چاہتا تھا، نہ کہ ایک جعلی سا اداکار۔ لیکن ہاں، ناک کے متعلق میرا تبصرہ واقعی غلط تھا۔ باقی سب پر میں قائم ہوں۔ آپ کے والد کا بہت بڑا مداح ہوں، انہیں مایوس مت کرنا۔تیمور نے ابراہیم کے پیغام کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا، جس پر بہت سے صارفین نے تبصرے کیے۔

ایک صارف نے ابراہیم کی اہلیہ، اداکارہ کرینہ کپور خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، براہ کرم انہیں سکھائیں کہ تنقید کو اچھے طریقے سے قبول کریں اور نرمی سے جواب دیں۔جب کہ ایک صارف نے ابراہیم کا دفاع کرتے ہوئے لکھا، اگر آپ سب کچھ سامنے لا رہے ہیں، تو وہ بھی دکھائیں جو آپ نے لکھا تھا۔ پھر دیکھتے ہیں کہ آیا آپ کو اس جواب کی ضرورت تھی یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…