اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں تعریفی کلمات کہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے عمران خان کو ایک “دیانت دار، مخلص اور نیک انسان” قرار دیا۔
انہوں نے عمران خان کی کرکٹ سے سیاست کے سفر، ان کی جدوجہد اور جیل میں گزرے وقت پر بات کرتے ہوئے ان کی استقامت کو سراہا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، تو مولانا جمیل نے وضاحت کی کہ انہیں نہ صرف عمران خان بلکہ دیگر کئی افراد سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکام اجازت دیں تو وہ سابق وزیراعظم سے ضرور ملاقات کریں گے۔
مولانا طارق جمیل کے یہ خیالات عمران خان کے لیے ایک مضبوط حمایت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نہ صرف ان کے کردار کی تعریف کی بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔