بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہولی کے موقع پر عفت عمر کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو ناراض کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ہندئوں کے تہوار ہولی کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔عفت نے اپنی اس پوسٹ کو ایک دلچسپ کیپشن بھی دیا ہے: کبھی کبھار آپ لباس کسی کو مارنے کے لیے اور کبھی کبھار جیتنے کے لیے پہنتے ہیں۔

تاہم، عفت عمر کا یہ انداز سب کو پسند نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں صارفین نے انہیں سندور لگانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا، یہ ہماری ثقافت کے خلاف ہے جب کہ کچھ نے کہا عفت عمر کو اپنے لباس اور انداز پر غور کرنا چاہیے۔لیکن عفت عمر کے مداحوں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، عفت عمر ہمیشہ اپنے انداز میں منفرد رہی ہیں۔ انہیں جو پسند ہے، وہی کرتی ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا، یہ صرف ایک تہوار کا جشن ہے، اسے اتنا سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔عفت عمر نے اپنے کریئر میں کئی بار ثابت کیا ہے کہ وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی سے جیتی ہیں۔ ان کا یہ ہولی والا انداز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تاہم، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا وہ اس تنقید کے بعد اپنے انداز میں کوئی تبدیلی لائیں گی یا پھر اپنے موقف پر قائم رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…