جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حرا مانی کو کرینہ کپور سے خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو کرینہ کپور سے خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی سے سوال کہ کیا وہ بالی ووڈ فلم جب وی میٹ میں گیت (کرینہ کپور کا کردار)ادا کر سکتی تھیں تو حرا مانی نے ناصرف اس سے اتفاق کیا بلکہ دعوی کیا یہ کردار میری حقیقی زندگی سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میری خالہ نے فورا مجھے کال کی اور کہا کہ یہ فلم تو تمہارے کردار پر بنی ہے، میں نے بھی جب فلم دیکھی تو محسوس کیا کہ اس کردار میں مجھ سے کافی مماثلت ہے، میرا خیال ہے کہ ہدایتکار امتیاز علی نے مجھ سے ملاقات کی ہو گی تبھی انہوں نے گیت کا کردار ایسا لکھا۔حرا مانی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ کئی لوگوں نے ان پر خودپرستی کا الزام لگایا جبکہ کچھ نے مذاقا کہا کہ وہ کرینہ کپور بننے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اصل ہمیشہ اصل ہی رہتا ہے۔بعض نے کہا کہ یہ پاکستان کی اروشی روٹیلا ہیں، بس خود کی تعریفیں کرتی رہتی ہیں۔حرا مانی کی جانب سے اس تنقید کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…