ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

‘مجھے بلیک میل کر کے سمگلنگ کروائی گئی’ 15 کلو سونے کے ساتھ پکڑی جانے والی اداکارہ کا بیان

datetime 6  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بینگلورو کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنے پر کنڑ فلموں کی مشہور اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ بلیک میلنگ کا شکار ہو کر سونا اسمگل کرنے پر مجبور ہوئیں۔گرفتاری کے بعد، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ، نندوانی مینشن، لاویل روڈ پر چھاپہ مارا، جہاں سے 2.67 کروڑ روپے کی نقدی اور 2.06 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔ مزید تفتیش کے دوران ان کے گھر سے تین بڑے ڈبے بھی تحویل میں لیے گئے۔

مجموعی طور پر کیس میں 17.29 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے گئے۔رانیا راؤ دبئی سے ایمریٹس فلائٹ کے ذریعے بینگلورو پہنچیں اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیک سے بچنے کی کوشش کی۔ ان کے ہمراہ پولیس کانسٹیبل بسوراجو بھی موجود تھا، جس پر شبہ ہے کہ اس نے اداکارہ کو ایئرپورٹ سے نکلنے میں مدد دی۔ تاہم، ڈی آر آئی پہلے ہی ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور جیسے ہی وہ سونے کے ساتھ باہر نکلنے لگیں، انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کی جیکٹ سے 14.8 کلو گرام غیر ملکی سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 12.56 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔رانیا راؤ کو مزید تفتیش کے لیے ناگاوارا میں واقع ڈی آر آئی کے دفتر منتقل کیا گیا۔

وہ کنڑ اور تمل فلموں میں کام کر چکی ہیں اور کرناٹک سٹیٹ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے ڈی جی پی، کے رام چندر راؤ کی سوتیلی بیٹی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ اداکارہ حالیہ مہینوں میں اپنے شوہر جتن کے ساتھ دبئی کے متعدد دورے کر چکی ہیں، حالانکہ ان کا وہاں کوئی کاروبار یا خاندانی تعلق نہیں پایا گیا۔مزید انکشاف ہوا کہ ایئرپورٹ پر متعدد مواقع پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے وہ سیکیورٹی چیک سے بچتی رہی ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے، جبکہ ان کے شوہر جتن سے بھی جلد پوچھ گچھ کیے جانے کا امکان ہے۔عدالتی کارروائی کے بعد، رانیا راؤ کو 14 دن کے لیے جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے اور اس وقت وہ پرپنا اگراہارا جیل کی قرنطینہ سیل میں قید ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…