جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی نجومی نے سیف اور کرینہ کی جلد طلاق کی پیشگوئی کردی

datetime 6  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کیا بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق ہونے والی ہے؟ مشہور نجومی نے پیش گوئی کر دی۔بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں ایک حیران کن پیش گوئی سامنے آئی ہے جس کے مطابق دونوں جلد علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق ہو جائے گی۔ یہ پیشگوئی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد جس کے دوران کرینہ کپور ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔

سیف علی خان پر حملے کے بعد جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو مداحوں نے فورا اس بات پر توجہ دی کہ کرینہ نہ تو ان کے ساتھ اسپتال گئیں اور نہ ہی ان کی عیادت کے لیے دیکھی گئیں۔ اس رویے پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس پیش گوئی نے ان کی شادی سے متعلق افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔سشیل کمار سنگھ نے ایک شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے 2010 میں ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ سیف اور کرینہ کی شادی زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی۔نجومی کا کہنا ہے کہ حالیہ حملہ اندرونی خاندانی تنازعات کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور یہی اختلافات طلاق کی بڑی وجہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے زائچوں میں صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ رشتہ ایک سال یا ڈیڑھ سال کے اندر ختم ہو جائے گا، چاہے وہ اس معاملے کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کریں، علیحدگی یقینی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سشیل کمار سنگھ نے سیف پر چاقو حملے کو بھی ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور ڈرامہ قرار دیا اور دعوی کیا کہ یہ حملہ زیادہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا۔پیش گوئی سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے، تاہم سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…