بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی

datetime 4  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بلند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بعض مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں کہیں کہیں بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی توقع ہے، جب کہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح، مری اور گلیات کے علاوہ قریبی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں، جن میں راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں، میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مالاکنڈ، ہری پور، صوابی اور مردان میں بارش متوقع ہے، جب کہ ایبٹ آباد، چارسدہ اور نوشہرہ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ سندھ میں بھی مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر، وادی لیپہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برفانی تودے گرنے کی وجہ سے وادی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جب کہ برفباری کے نتیجے میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، اور شدید برفباری کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…