جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 26  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گووندا اور سنیتا کے درمیان شادی کے 38 سال بعد طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیںبھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی۔ جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔

گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سنیتا جی نے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔تاہم اب گووندا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ صرف کاروباری بات چیت ہو رہی ہیں۔اداکار گووندا نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے نئے فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور تمام توجہ اسی پر مرکوز ہے۔بھارتی میڈیا نے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ جو مسائل دونوں کے درمیان آ گئے ہیں وہ خاندان کے کچھ افراد کے متضاد بیانات کی وجہ سے ہیں۔یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچوں کے ساتھ الگ اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں جب کہ گووندا اپنے بنگلے میں رہتے ہیں۔

تاہم جب سنیتا سے طلاق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا تھا، “کسی کی مجال نہیں کہ مجھے گووندا سے الگ کرے، ہم بہت خوش ہیں اور میں کبھی بھی اپنے خاندان کو ٹوٹنے نہیں دوں گی۔سنیتا نے مزید کہا تھا کہ اب وہ کچھ حد تک غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ گووندا 60 سال کے ہو چکے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے میں مرد بدل جاتے ہیں۔خیال رہے کہ سنیتا نے آہوجا نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے اگلے جنم میں گووندا میرے شوہر نہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…